اشاعتیں

جنوری, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جدید

استغفار کے ثمرات

تصویر
نام کتاب: استغفار کے ثمرات مؤلف:حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب  ناشر:کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان نسخہ:3صفحات:38مشاہدات:947 تعارف کتاب: شیخ العرب العجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی معرفت اور قرب کی جو بے مثل دولت بخشی تھی وہ محتاجِ بیاں نہیں۔ حضرت والا سراپا حاملِ تجلیاتِ الٰہیہ تھے، اللہ تعالیٰ کے نورِ نسبت سے آپ کا چہرہ ہمہ وقت رشکِ صد آفتاب و مہتاب روشن رہتا تھا۔ ظاہری نگاہوں کو خیرہ کردینے والے نورِ باطن کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی محبت کا بے مثل درد بیان کرنے والی شیریں زبان بھی عطا فرمائی تھی جو آپ کی روحِ مبارک کو عطا ہونے والے علومِ آسمانی کی بہترین ترجمان تھی۔ حضرت والا کی زبانِ پُر تاثیر سے ادا ہونے والا یہ درد بھرا وعظ اللہ کی رحمت سے مایوس لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی امیدِ رحمت بڑھانے کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وعظ کو پڑھ کر اب تک ہزاروں افراد گناہوں سے تائب ہوکر نیک اعمال پر کاربند ہوگئے اور فاسقانہ زندگی سے نکل کر اللہ کی عاشقانہ حیات پا گئے۔ ...