جدید

اسکوٹی یا گاڑی پر باپ کا اپنی لڑکی کے پیچھے چپک کر بیٹھنا



اسکوٹی یا گاڑی پر باپ کا اپنی لڑکی کے پیچھے چپک کر بیٹھنا

سوال:- اسکوٹی یا گاڑی پر باپ کا اپنی لڑکی کے پیچھے چپک کر بیٹھنا کیسا ہے اور اس کے نکاح کا کیا حکم ہے ؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حامدً ا و مصلیًا و باللہ التوفیق۔

      اس بےحیائی کے دور میں اکثر  دیکھا گیا ہے کہ لڑکی اسکوٹی وغیرہ چلارہی ہوتی ہے اور اس کا باپ اس لڑکی کے پیچھے بیٹھا ہوتا ہے، یہ فعل بہت ہی قباحت و بےحیائی والا ہے، اس چیز سے امت کو بچنا چاہیے، اگر اس حالت میں نعوذباللہ باپ کی شہوت ابھر جائے اور اس حالت میں وہ اپنی لڑکی کو چھولے تو لڑکی کی ماں ہمیشہ کے لئے اس کے باپ پر حرام ہوجائے گی، اس لئے اس میں احتیات لازم ہے۔
دلیل (١) فلوا یقظ زوجته اوایقظته ھی لجماعھا فمست یدہ بنیتھا المشتھاۃ اویدھا ابنه حرمت الام ابدا    {الدرالمختار /ج ١/ ص ١٨٨۔ کتاب النکاح }
دلیل (٢) وکذٰلك النظر إلی داخل الفرج بشہوۃٍ واللمس بشہوۃ۔  {الفتاویٰ التاتارخانیة ۴؍۴۹ رقم: ۵۴۹۰ زکریا}
دلیل (٣) وکما تثبت حرمۃ المصاہرۃ بالوطئ تثبت بالمس والتقبیل والنظر إلی الفرج بشہوۃ۔   { الفتاویٰ التاتارخانیة ۴؍۵۰ رقم: ۵۴۹۳ زکریا}
دلیل (۴) قال أصحابنا: وتثبت الحرمۃ  بالتقبیل والمس والنظر إلی الفرج بشہوۃ في جمیع النساء۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۴؍۵۳ رقم: ۵۵۹۱ زکریا)
              واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: احقر محمد زکریّا اچلپوری الحسینی غفرلہ : جمعرات، ۲۰ اپریل، ۲۰۱۷
الجواب صحیح: عبدالباسط قاسمی عفا اللہ عنہ  ۲۸/۴/۲۰۱۷
الجواب صحیح: محمد اقبال احمد ندوی عفا اللہ عنہ ۲۸/۴/۲۰۱۷

تبصرے

نئی پوسٹ

صور من حیاۃ الصحابہ suwarum min hayatis sahaba zakariyya achalpuri زکریا اچلپوری

ٹک ٹوک ایک فتنہ

Darulifta.info دارالافتاء

Simple voice changer