سونے کے آداب
(١)رات کو جلدی سو جانا (مگر یہ کہ دینی یا دنیوی کوئی ضروری کام ہو)۔
(٢)گھر کے دروازے کو بسم اللہ پڑھ کر اچھی طرح بند کر دینا۔
(٣) برتن اور مشکیزے وغیرہ ڈھانک دینا۔
( ۴)
چراغ (اور زائد لائٹیں وغیرہ) بجھادینا
(٥)با وضو سونا.
(٦) ہاتھوں میں چکناہٹ ہوتو اسے دھوکر سونا۔
(٧)بستر جھاڑ کر سونا۔
(٨) سرمہ لگانا.
(٩) سونے سے پہلے وصیت کرنا۔ (شرح شرعة الاسلام ص ۳۱٨)
(١٠)اچھی نیت سے سونا۔
(١١) سونے سے پہلے توبہ کر لینا۔
(١٢)اپنے دل کو کینہ اور حسد سے پاک کر کے سونا
(١٣) تہجد کی نیت کر کے سونا۔
(١٤)حدیث میں واردمسنون دعائیں پڑھ کر سونا
(١٥)آیت الکرسی پڑھ کر سونا۔
(١٦) سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ کر سونا
(١٧)۔ سورہ کافرون پڑھ کر سونا
(١٨))۔ سورة اخلاص اور معوذتین (سورہ فلق سورہ ناس) پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں پر دم کر کے اپنے پورے جسم پر پھیرنا۔
(١٩) سورہ الم سجدہ، سورۂ ملک، سورہ بنی اسرائیل اور سوره زمر پڑھ کر سونا
(٢٠) مسمبحات (یعنی : سوره حدید حشره تغابن، جمعہ، اورسورہ اعلی ) پڑھ کر سونا
(٢١)داہنی کروٹ پرسونا
۔ (٢٢)چہرے کے نیچےداہنا ہاتھ رکھ کر سونا اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھنا:اللهم قني
عذابك يوم تبعث عبادك
(٢٣)نیند آنے تک اللہ سبحانہ وتعالی کا ذکر کرنا۔
@ نیند نہ آنے پر یہ دعا پڑھنا: اللهم رب السموات السبع وما أظلت، ورب الأرضین وما أقلت، ورب الشياطين وما أضلت، کن لي
جارة من شر خلقك كلهم جميعا أن يفرط علي أحد منهم أو أن يبغي، عز جارك وجل ثناؤك، ولا إله غيرك، ولا إله إلا أنت
(٢٥) حالت جنابت میں سونا ہوتو استنجاء (ناپا کی دھوکر ) وضوکرنا۔ *
(٢٦)جب خواب دیکھے تو آداب خواب کی رعایت کرنا ۔﴿ تفصیل کے لیے خواب کے آداب ملاحظ فرمائیں۔﴾
(٢٧)رات کو گھبرا کر آنکھل جائے تو دعا پڑھنا: لا إله إلا الله الواحد القهار، رب السموات والأرض ومابينھا العزيز الغفار۔
(٢٨) انکھ کھلنے پرمسواک کرنا۔
(٢٩)اوندھے منھ نہ سونا
(٣٠)۔ چت لیٹنے کی صورت میں ایک پیر کھڑا کر کے دوسرے پیر پر نہ چڑھانا
(٣١) دو آدمیوں یا دوعورتوں کا ایک چادر یا ایک بستر میں نہ سونا
(٣٢) بغیر منڈیر کی چھت پرنہ سونا
(٣٣)عام راستے پرنہ سونا۔
(٣٤)بیٹھے ہوئے مجمع کے درمیان نہ سونا
(٣٥) قیلولہ کرنا یعنی دوپہر کے کھانے کے بعد سونا
( سنن و آداب )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں